۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی سے اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ایم این اے وقاص اکرم، شبلی فراز، سید ناصر شیرازی، حسین آخوند زادہ اور ترجمان سیف الرحمان شامل تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی سے اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ایم این اے وقاص اکرم، شبلی فراز، سید ناصر شیرازی، حسین آخوند زادہ اور ترجمان سیف الرحمان شامل تھے۔

ملاقات میں ضلع کرم کی ناگفتہ بہہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایک اعلٰی سطحی اجلاس کے ذریعے ضلع کرم میں جنگ بندی اور دیرپا امن کے لئے فوری عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، اس ملاقات میں شریک تمام قائدین اور پارلیمانی رہنماؤں نے ضلع کرم میں وقفے وقفے سے پیدا ہونے والی کشیدہ جنگی صورتحال پر انتہائی تشویش اور چند روز سے جاری لڑائی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا، جنگ کی وجہ سے راستوں کی بندش اور بارڈر پار سے مداخلت کی بدولت معصوم شہریوں کی جان و مال کو ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .